اگر ناپاک کپڑے پاک کرنے کیلئے بالٹی میں ڈال دیں اور اوپر سےنل کھول دیں،تو کپڑے کے پاک ہونے کیلئے کتنا پانی بالٹی سے نکلنا ضروری ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بالٹی وغیرہ کسی برتن میں جب ناپاک کپڑے کو ڈال کر اوپر سے نل کھول دیا جائے تواس صورت میں کپڑے کے پاک ہونے کیلئے بالٹی وغیرہ سے پانی کا کسی معین مقدار میں نکلنا شرط نہیں ،بلکہ جب بالٹی وغیرہ کے اوپر سے اُبل کر اتنا پانی بہہ جائے جس سے یہ غالب گمان ہوجائے کہ پانی نجاست کو بہا کر لے گیا ہوگا، تو اب وہ ناپاک کپڑا پاک ہوجائے گا۔
بہار شریعت میں ہے:’’دَری یا ٹاٹ یا کوئی ناپاک کپڑا بہتے پانی میں رات بھر پڑا رہنے دیں پاک ہو جائے گا اور اصل یہ
ہے کہ ... جتنی دیر میں یہ ظن غالب ہو جائے کہ پانی نَجاست کو بہالے گیا پاک ہو گیا۔‘‘ (بہار شریعت،جلد1، حصہ2، صفحہ399،مکتبۃ المدینہ،کراچی)وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
••┈•••○○❁⭕❁○○•••┈••
✍️ کَتـــَبَہُ:
مـرکزی میـڈیا سیـل
طَـرزِ رَضَـا نِیـٹوَرک
💬 https://chat.whatsapp.com/I17kpm09EQR0v1I7L7uTRG
📝 www.tarzeraza.blogspot.com
🌎 www.facebook.com/tarzeraza
°.✩┈∘┈✧❁✧┈∘┈✩.°
+923147484963💬
No comments:
Post a Comment