Friday, November 24, 2023

Shohar Majazi Khuda | شوہر مجازی خدا

*شوہر کو عورت کا مجازی خدا کہنا کیسا، کیا یہ کلمہ کفر ہے؟*

 

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

 

شوہر کو عورت کا مجازی خدا کہنا کفر تو نہیں، لیکن ایسا کہنے سے بچنا چاہئے۔

 

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَل َّوَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

 

Yazeed Aur Imaan-e-Abu Taalib | یزید اور ایمانِ ابو طالب

کچھ لوگ یزید کی تعریف کرتے ہیں اور کچھ اسے کافر کہتے ہیں لہٰذا بیان فرمادیں کہ یزید کے متعلق ہمیں کیا عقیدہ رکھنا چاہئے؟نیز ابوطالب کے اسلام و کفر کے متعلق کیا تحقیق ہے ؟


بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

  

  یزیدسخت فاسق و فاجر اور جری علی الکبائر تھا، اس کے فاسق و فاجر ہونے پر اہلسنت کا اجماع ہے ۔اہلبیت اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین پر اس کی طرف سے کیے گئے مظالم اور پھر  اس کے بعد مکۃ المکرمہ اور مدینۃ المنورہ کی بے حرمتی اور حرمین طیبین میں رہنے والوں پر ظلم و ستم مشہور و معروف ہیں لہٰذا اس پلید کی مدح و ثنا  کرنے والا سنی نہیں بلکہ گمراہ  ناصبی و  خارجی ہی ہو سکتا ہے البتہ ... 

Hasad | حسد

*حسد*

 

حسد کی تعریف:

’’کسی کی دینی یا دنیاوی نعمت کے زوال (یعنی اس کے چھن جانے) کی تمنا کرنا یا یہ خواہش کرنا کہ فلاں شخص کو یہ نعمت نہ ملے، اس کا نام حسد ہے۔‘‘[1](باطنی بیماریوں کی معلومات،صفحہ۴۳)

 

آیت مبارکہ:

اللہ عَزَّ وَجَلَّ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے: (اَمْ یَحْسُدُوْنَ النَّاسَ عَلٰى مَاۤ اٰتٰىهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖۚ-فَقَدْ اٰتَیْنَاۤ اٰلَ اِبْرٰهِیْمَ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ اٰتَیْنٰهُمْ مُّلْكًا عَظِیْمًا(۵۴))(پ۵، النساء: ۵۴ )

ترجمۂ کنزالایمان: ’’یا لوگوں سے حسد کرتے ہیں اس پر جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دیا تو ہم نے تو ابراہیم کی اولاد کو کتاب اور حکمت عطا فرمائی اور ... 

Thursday, November 23, 2023

Ayat-e-Sajda Ke Liye Wuzu | آیتِ سجدہ کے لیئے وضو

*اگر آیتِ سجدہ سننے سےسجدہ تلاوت لازم ہو،تو کیا اس کی ادائیگی کے لیے وضو کا ہونا لازم ہے؟اگر بغیر وضو کے سجدہ تلاوت کرلیں تو کیا ادا ہوجائے گا؟*

 

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

 

سجدہ تلاوت چاہے  آیتِ سجدہ  کی قراءت کرنے سے لازم ہوا ہو،یا آیتِ سجدہ سننے سے لازم ہواہو،بہرصورت اُس کی ادائیگی کیلئے وضو ہونا شرط ہے، کیونکہ سجدہ  تلاوت کی ادائیگی کیلئے سوائے تکبیر تحریمہ کے   اُن تمام شرائط کا پایا جانا ضروری ہے ، جن شرائط کا نماز کے لیے پایا جانا ضروری ہوتا ہے،لہذا  جس طرح نماز کیلئے وضو ضروری ہوتا ہے، اسی طرح سجدہ تلاوت کیلئے بھی وضو ضروری  ہوگا،اور بغیر وضو کے سجدہ تلاوت ہرگز ادا نہیں ہوگا۔

 

بدائع الصنائع میں ہے’’وأما شرائط الجواز فكل ما هو شرط جواز الصلاة من طهارة الحدث وهي الوضوء والغسل، وطهارة النجس وهي طهارة البدن والثوب ومكان السجود والقيام والقعود فهو شرط جواز السجدة؛ لأنها جزء من أجزاء الصلاة فكانت معتبرة بسجدات الصلاة ‘‘ترجمہ:بہرحال سجدہ تلاوت کے درست ہونے کی شرائط،تو ہر وہ چیز جو نماز کے درست ہونے کی شرط ہے، وہ سجدہ تلاوت کے درست ہونے کی شرط ہے۔یعنی ... 

Wali Se Adawat | ولی سے عداوت

*جو حدیث قدسی ہے کہ جس نے میرے ولی سے عداوت رکھی، اس سے میرا اعلانِ جنگ ہے۔ اس حدیث کا حوالہ بتا دیجئے؟*

 

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

 

سوال میں بیان کردہ حدیث  کا متن اور ترجمہ مع حوالہ درج ذیل ہے:

حضور نبی کریم صلی اللہ  علیہ والہ  وسلم نے فرمایا:” اِنَّ اللّٰهَ قَالَ: مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ اٰذَنْتُهُ بِالحَرْبِ، وَمَا تَقَرَّبَ اِلَيَّ عَبْدِي بِشَيْءٍ اَحَبَّ اِلَيَّ مِمَّا افْتَرَضْتُ عَلَيْهِ، وَمَا يَزَالُ عَبْدِي يَتَقَرَّبُ اِلَيَّ بِالنَّوَافِلِ حَتّٰى اُحِبَّهُ، فَاِذَا اَحْبَبْتُهُ كُنْتُ سَمْعَهُ الَّذِي يَسْمَعُ بِهٖ، وَبَصَرَهُ الَّذِي يُبْصِرُ بِهٖ، وَيَدَهُ الَّتِي يَبْطِشُ بِهَا، وَرِجْلَهُ الَّتِي يَمْشِي بِهَا“ یعنی اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: جو میرے کسی ولی سے دشمنی رکھے میں اس سے جنگ کا اِعلان کرتا ہوں اور میرا بندہ جن چیزوں سے میرا قُرب حاصل کرتا ہے ،ان میں فرائض سے زیادہ مجھے کوئی شے پسند نہیں اور میرا بندہ نوافل کے ذریعے سے میرے قریب ہوتا رہتا ہےحتّٰی کہ میں اسے اپنا مَحبوب بنا لیتا ہوں، پھر جب اس سے محبت کرتا ہوں ،تو ... 

Khud Pasandi | خود پسندی

*خود پسندی*

 

خود پسندی کی تعریف:

شیخ طریقت، امیر اہلسنت، بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے ’’شیطان کے بعض ہتھیار‘‘ صفحہ۱۷ پر’’عُجُبْ یعنی خود پسندی ‘‘کی تعریف کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ’’اپنے کمال (مثلاً عِلم یا عمل یا مال) کو اپنی طرف نسبت کرنااور اس بات کا خوف نہ ہونا کہ یہ چِھن جائے گا۔گویا خود پسند شخص نعمت کو مُنْعِمِ حقیقی (یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ ) کی طرف منسوب کرنا ہی بھول جاتا ہے۔[1](یعنی ملی ہوئی نعمت مثلاً صِحّت یاحسن و جمال یا دولت یا ذِہانت یا خوش الحانی یا منصب وغیرہ کو اپنا کارنامہ سمجھ بیٹھنا اوریہ بھول جانا کہ ...

Wednesday, November 22, 2023

Quraan Ko Choomna | قرآن کو چومنا

*قرآن کو چومنا کہاں سے ثابت ہے؟*

 

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

 

قرآن پاک کو چومنا، جائز ہے اور اچھی نیتوں کے ساتھ کارِ ثواب بھی ہے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے بھی قرآن پاک کو چومنا ثابت ہے۔

 

جامع المسانید لابن کثیر میں ہے” عكرمة بن أبى جهل۔۔۔ كان يقبل المصحف ويقول كلام ربى“ ترجمہ :حضرت عکرمہ بن ابو جہل رضی اللہ تعالی عنہ قرآن مجید کو بوسہ دیتے اور فرماتے ...

Shabeena | شبینہ

*مائک پر ایک دن میں مکمل قرآن کریم  ختم کیا جاتا ہے، جس کو بنگلادیش میں "شبینہ " کہا جاتا ہے ، کیا اس طرح پڑھنا  درست ہے ؟*

 

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

 

ایسا شبینہ جس میں ضروری قواعد تجوید کی رعائیت رکھتے ہوئے قرآن پاک کی صحیح قراءت کی جائے اور لوگ سستی و کاہلی کے بجائے اپنی رغبت سے شریک ہوں ، لاؤڈاسپیکر وغیرہ کے ذریعے مسلمانوں کی  پریشانی کا باعث نہ بنا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔

 

اور اگر ضروری قواعد تجوید کی رعائیت نہ رکھی جائے مثلا ...

Riyakaari | ریاکاری

*ریا کاری*

 

’’ ریاکاری ‘‘کی تعریف:

 

’’ریاء‘‘ کے لغوی معنی ’’دکھاوے‘‘ کے ہیں۔شیخ طریقت، امیر اہلسنت، بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی مایہ ناز تصنیف ’’نیکی کی دعوت‘‘ ص۶۶پر ریاکاری کی تعریف کچھ یوں کرتے ہیں : ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رِضا کے علاوہ کسی اور اِرادے سے عبادت کرنا۔‘‘ گویا عبادت سے یہ غَرَض ہو کہ لوگ اس کی عبادت پر آگاہ ہوں تاکہ وہ ان لوگوں سے مال بٹورے یا لوگ اس کی تعریف کریں یااسے نیک آدَمی سمجھیں یا اسے عزّت وغیرہ دیں۔(باطنی بیماریوں کی معلومات،صفحہ۲۷)

 

آیت مبارکہ:

اللہ ربُّ العزت قرآنِ پاک میں ارشاد فرماتا ہے: (یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُبْطِلُوْا صَدَقٰتِكُمْ بِالْمَنِّ وَ الْاَذٰىۙ-كَالَّذِیْ یُنْفِقُ مَالَهٗ رِئَآءَ النَّاسِ وَ لَا یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِؕ-فَمَثَلُهٗ كَمَثَلِ صَفْوَانٍ عَلَیْهِ تُرَابٌ فَاَصَابَهٗ وَابِلٌ فَتَرَكَهٗ صَلْدًاؕ-لَا یَقْدِرُوْنَ عَلٰى شَیْءٍ مِّمَّا كَسَبُوْاؕ-وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْكٰفِرِیْنَ(۲۶۴))(پ۲، البقرۃ: ۲۶۴) ترجمۂ کنزالایمان: ’’اے ایمان والو اپنے صدقے باطل نہ کر دو احسان رکھ کر اور ... 

Tuesday, November 21, 2023

Tilawat Ke Doran Salam | تلاوت کے دوران سلام

*اگر ہم قرآنِ پاک کی تلاوت کررہے ہوں اور کوئی ہمیں سلام کرلے تو کیا اُسی وقت جواب دینا واجب ہوگا یا پھر تلاوت مکمل کرلینے کے بعد بھی  اُس سلام کا جواب دے سکتے ہیں؟*

 

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

 

پوچھی گئی صورت میں دورانِ تلاوت کیے گئے سلام کا جواب دینے یا نہ دینے کا آپ کو اختیار ہے، البتہ یہاں جواب دینا بہر صورت واجب نہیں۔

 

تلاوت کرنے والے شخص کو کسی نے سلام کیا تو اس پر سلام کا جواب دینا واجب نہیں۔ جیسا کہ ... 

Shirk Se Door Rahain | شرک سے دور رہیں

*شِرک سے دور رہیں*

 

سوال:شِرک کسے کہتے ہیں؟

جواب:شِرک کہتے ہیں کسی کو اللّٰہ تَعَالٰی کی اُلوہیّت میں شریک ماننا یعنی جس طرح اللّٰہ تَعَالٰی کی ذات ہے اس کی مِثل کسی دوسرے کی ذات کو ماننایا کسی دوسرے کو عبادت کے لائق سمجھنا۔ مزید اس کو اس طرح سمجھیں کہ شِرک توحید کی ضِدّ ہے او رکسی شے کی حقیقت اس کی ضِدّ سے پہچانی جاتی ہے لہٰذا شِرک کی حقیقت جاننے کے لئے توحید کا مفہوم سمجھنا ضروری ہے ۔

’’توحید کا معنی اللّٰہ تَعَالٰی کی ذاتِ پاک کو اس کی ذات او رصفات میں شریک سے پاک ماننا یعنی ...

Monday, November 20, 2023

Rasm-e-Bismillah | رسمِ بسمہ اللہ

*بچے کی رسمِ بسم اللہ کرنے کے لیے کتنی عمر ہونا ضروری ہے ؟*

 

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

 

رسمِ بسم اللہ کے لیے شرعاً کوئی عمر مقرر نہیں ، البتہ بزرگان ِدین کا انداز  یہ تھا کہ چار سال چار ماہ اور چار دن کی عمر میں بچے کی رسمِ بسم اللہ کرتے تھے  ۔ امامِ اہلِ سنّت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ  سے سوال  ہوا کہ:"

Wilayat Ka Bayan | ولایت کا بیان

*ولایت کا بیان*

 

ولایت ایک قربِ خاص ہے کہ مولیٰ عزوجل اپنے برگزیدہ بندوں کو محض اپنے فضل و کرم سے عطا فرماتا ہے۔

 

مسئلہ (۱): ولایت وَہبی شے ہے[1]، نہ یہ کہ اَعمالِ شاقّہ[2] سے آدمی خود حاصل کرلے، البتہ غالباً اعمالِ حسنہ اِس عطیۂ الٰہی کے لیے ذریعہ ہوتے ہیں ، اور بعضوں کو ابتداء مل جاتی ہے۔[3]

مسئلہ (۲): ولایت بے علم کو نہیں ملتی، [4] خواہ علم بطورِ ظاہر حاصل کیا ہو، یا اس مرتبہ پر پہنچنے سے پیشتر اﷲ عَزَّوَجَلَّ نے اس پر علوم منکشف کر دیے ہوں ۔

 

عقیدہ (۱): تمام اولیائے اوّلین و آخرین سے اولیائے محمدیّین یعنی اِس اُمّت کے اولیاء افضل ہیں [5]،اور تمام اولیائے محمدیّین میں سب سے زیادہ معرفت وقربِ الٰہی میں خلفائے اَربعہ رَضِیَ اﷲُ تَعَالٰی عَنْہُم ہیں اور ...

Tuesday, November 14, 2023

Quran e Paak Me "Hum" Ka Seegha? قرآنِ پاک میں ہم کا صیغہ

*قرآن پاک میں "ہم" کا صیغہ کیوں استعمال ہوتا ہے؟ جبکہ قرآن پاک الله پاک کا مبارک کلام ہے اور اللہ پاک تو وحدہ  لا شریک ہے؟*

 

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

 

اللہ کریم وحدہ لا شریک ہے مگر قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات کے لیے مفرد اور جمع ، دونوں طرح کے صیغے استعمال فرمائے ہیں ، اس کے متعلق تفسیر صراط الجنان میں ہے:”علامہ اسماعیل حقی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:یاد رکھیں کہ(قرآنِ پاک میں ) جب اللہ تعالیٰ اپنی ذات کے بارے میں جمع کے صیغے کے ساتھ کوئی خبر دے، تو ... 

Dua Ka Qibla? | دعا کا قبلہ؟

*دعا کرتے ہوئے اپنی ہتھیلیوں کا رخ آسمان کی جانب کردیا کرو، کیونکہ دعا کا قبلہ کا آسمان ہے۔ کیا یہ حدیث ہے یا کسی کا قول؟*

 

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

 

جی ہاں! یہ بات حدیث میں مذکور ہے کہ جب اللہ تعالی سے کسی نعمت کے حصول کی دعا کی جائے، تو ہتھیلیوں کا رخ آسمان کی طرف کیاجائے۔

 

حدیث شریف میں ہے :” ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ قال:اذا سالتم اللہ فاسالوہ ببطون اکفکم ولا تسالوا بظھورھا“یعنی رسو ل اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب تم اللہ تعالی سے سوال کرو تو ...

Imaamat Ka Bayan (Part-2) | امامت کا بیان (حصہ دوم)

*امامت کا بیان:*

 

حصہ دوم

 

عقیدہ ۱۲: منہاجِ نبوت پر خلافتِ حقہ راشدہ تیس سال رہی، کہ سیّدنا امام حسن مجتبیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے چھ مہینے پر ختم ہوگئی، پھر امیر المؤمنین عمر بن عبد العزیز رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی خلافتِ راشدہ ہوئی[48]اور آخر زمانہ میں حضرت سیّدنا امام مَہدی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ہوں گے۔[49]امیرِ معاویہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اوّل ملوکِ اسلام ہیں[50]، اسی کی طرف توراتِ مقدّس میں اشارہ ہے کہ: 

Monday, November 13, 2023

Tilawat-e-Quran Ke Doraan Azan | تلاوتِ قرآن کے دوران اذان

*اگر تلاوتِ قرآن کے دوران  اذان ہو تو تلاوت کریں یا اذان کا جواب دیں؟*

 

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

 

اگر قرآنِ پاک کی تلاوت کرتے ہوئے اذان شروع ہوجائے, تو تلاوت روک کر اذان سنیں اور اذان  کا جواب دیں۔

 

صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ”جب اذان ہو، تو اتنی دیر کے ليے سلام کلام اور جواب سلام ، تمام اشغال موقوف کر دے یہاں تک کہ ۔۔۔ 

Syedna Siddiq-e-Akbar رضی اللہ تعالی عنہ Ka Imaan

*وہ کونسی روایت ہے جس میں  صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے بارے میں فرمایا  گیا کہ ان کا ایمان میری امت کے ایمان کے برابر ہے ؟*

 

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

 

حضرت سیدناصدیق اکبررضی اللہ تعالی عنہ کے ایمان کے موازنے کے متعلق جوروایت ہے ،اس میں یہ الفاظ ہیں کہ : " اگر ابوبکر کے ایمان کازمین پررہنےوالوں کے ایمان سے موازنہ کیاجائے توابوبکرکاایمان بڑھ جائے گا۔ "

 

شعب الایمان کی حدیث مبارک میں ہے :   ”لو ‌وزن إيمان أبي بكر  بايمان أهل الأرض لرجح بهم  “ترجمہ :اگر ابو بکر   کےایمان کا زمین پررہنےوالے سارے لوگوں کے ایمان سے  موازنہ کیا جائے، تو ... 

Imaamat Ka Bayan (Part-1) | امامت کا بیان (حصہ اوّل)

*امامت کا بیان:*

 

حصہ اوّل

 

امامت دو ۲قسم ہے:

۱ صغریٰ۔ ۲ کبریٰ۔[1]

 

امامتِ صغریٰ، امامتِ نماز ہے[2]، اِس کا بیا ن اِنْ شَاءَ اﷲتَعَالٰی کتابُ الصلاۃ میں آئے گا۔

امامتِ کبریٰ نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کی نیابتِ مطلقہ، کہ حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کی نیابت سے مسلمانوں کے تمام اُمورِ دینی ودنیوی میں حسبِ شرع تصرّفِ عام کا اختیار رکھے اور غیرِ معصیت میں اُس کی اطاعت، تمام جہان کے مسلمانوں پر فرض ہو۔[3] اِس امام کے لیے مسلمان، آزاد، عاقل، بالغ، قادر، قرشی ہونا شرط ہے، ہاشمی، علوی، معصوم ہونا اس کی شرط نہیں ۔[4]اِن کا شرط کرنا روافض کا مذہب ہے، جس سے اُن کا یہ مقصد ہے کہ ... 

Sunday, November 12, 2023

Chalees Ahadees Yad Karne Ki Fazeelat | چالیس احادیث یاد کرنے کی فضیلت

*چالیس احادیث یاد کرنے کی فضیلت جو احادیث میں آئی ہے، یہ صرف زبانی یاد کرنے اور عربی الفاظِ حدیث یاد کرنے کے ساتھ خاص ہے یا جو یاد کیے بغیر آگے پہنچا دے یا حدیث شریف کا ترجمہ سنا دے ، اسے بھی یہ فضیلت حاصل ہوگی؟*

 

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جو میری اُمّت پر چالیس حدیثیں احکامِ دین کی حفظ کرے ،اسے اللہ عزوجل فقیہ اٹھائے گا اور قیامت کے دن میں اس کا شفیع اور گواہ ہوں گا۔  روایت میں چالیس حدیثیں یاد کرنے سے متعلق جو فضیلت  بیان کی گئی ہے،یہ ظاہری معنی پر نہیں، بلکہ حفظ کرنے سے مراد نقل کرنا اور امت تک پہنچانا ہے،اگرچہ حدیثیں زبانی یادہی  نہ کی ہو ں ۔  اس کی علت یہ بیان فرمائی ہے  کہ نقل و روایت کے ذریعے ہی مسلمان نفع اٹھائیں گے۔اسی طرح چالیس حدیثیں یادکرکے مسلمان کو سنانا،چھاپ کر ان میں تقسیم کرنا، ترجمہ یا شرح کرکے لوگوں کوسمجھانا،راویوں سے سن کر کتابی شکل میں جمع کرنا،سب ہی اس میں داخل ہیں۔

   

مشکوٰۃ المصابیح میں ہے:”حضرت سیدنا ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور  صلی اﷲ علیہ  وسلم سے عرض کی گئی اس علم کی حد کیا ہے، جہاں ...

Allah Ke Wali Ko Dekh Kar Khuda Yad Aana | اللہ کے ولی کو دیکھ کر خدا یاد آنا

*یہ جو کہا جاتا ہے کہ اللہ کے ولی کو دیکھ کر خدا یاد آجاتا ہے۔ اس کا حوالہ چاہیے ؟*

 

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

 

نبی کریم  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اللہ عزوجل کے اَولیاء کے بارے میں پوچھا گیا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ  وسلم نے ارشاد فرمایا:” الذين إذا رءوا ذكر الله “یعنی (اَولیاءُ اللہ) وہ لوگ ہیں کہ جنہیں دیکھنے سے اللہ  عَزَّوَجَلَّ  یاد آجائے۔(السنن الکبریٰ للنسائی،کتاب التفسیر،ج10،ص124،حدیث:11171،مؤسسة الرسالة ، بيروت)

 

اِس حدیثِ پاک کی شرح میں حضرتِ سیّدُنا علّامہ عبدُالرّءُوف مناوی علیہ رحمۃ اللہ القَوی فرماتے ہیں:”( وہ لوگ ہیں جنہیں دیکھنے سے اللہ یاد آجائے)یعنی اُن پر ایسی علامات ظاہر ہوتی ہیں کہ جو اللہ تعالٰی  کا ذِکْر یاد کروا دیتی ہیں،اگر اُن کی طرف نظر کی جائے تو بَھلائی یاد آجاتی ہے اور اگر وہ کہیں تشریف لائیں تو (ان کو دیکھتے ہی) لوگوں کی زبانوں پر ذِکْر بھی جاری ہوجاتا ہے اور ایسا شخص  ۔۔۔

Imaan Aur Kufr Ka Bayan (Part-3) | ایمان و کفر کا بیان (حصہ سوم)

*وہابیت کا بیان*

 

 وہابی… یہ ایک نیا فرقہ ہے جو ۱۲۰۹ھ؁ میں پیدا ہوا، اِس مذہب کا بانی محمد بن عبدالوہاب نجدی[134] تھا، جس نے تمام عرب، خصوصاً حرمین شریفین میں بہت شدید فتنے پھیلائے، علما کو قتل کیا[135]، صحابۂ کرام و ائمہ و علما و شہدا کی قبریں کھود ڈالیں ، روضۂ انور کا نام معاذاللہ ’’صنمِ اکبر‘‘ رکھا تھا[136] یعنی بڑا بت، اور طرح طرح کے ظلم کیے جیسا کہ صحیح حدیث میں حضور اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَنے خبر دی تھی کہ’’ نجد سے فتنے اٹھیں گے اور شیطان کا گروہ نکلے گا‘‘[137] وہ گروہ بارہ سو برس بعدیہ ظاہر ہوا۔ علامہ شامی رَحِمَہُاللہ تَعَالٰی نے اِسے خارجی بتایا۔[138] اِس عبدالوہاب کے بیٹے نے ایک کتاب لکھی جس کا نام’’کتاب التوحید‘‘[139]رکھا ، اُس کا ترجمہ ہندوستان میں ’’اسماعیل دہلوی‘‘[140] نے کیا، جس کا نام’’تقویۃ الایمان‘‘ رکھا اور ہندوستان میں اسی نے وہابیت پھیلائی۔

 

اِن وہابیہ کا ایک بہت بڑا عقیدہ یہ ہے کہ جو اِن کے مذہب پر نہ ہو، وہ کافر مشرک ہے۔ [141] یہی وجہ ہے کہ بات بات پر محض بلاوجہ مسلمانوں پر حکمِ شرک و کفرلگایا کرتے اور تمام دنیا کو مشرک بتاتے ہیں ۔ چنانچہ ’’تقویۃ الایمان‘‘ صفحہ ۴۵ میں وہ حدیث لکھ کر کہ ... 

Saturday, November 11, 2023

Tashahhud Me Ungli Uthana | تشھد میں انگلی اٹھانا

*کیاتشہدمیں انگلی اٹھاناقرآن وحدیث سے ثابت ہے اورکیایہ واجب ہے؟*

 

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

 

التحیات میں کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے  شہادت کی اُنگلی کے ذریعے اشارہ کرنا سنت ہے اور یہ  صحیح احادیثِ مبارکہ سے ثابت ہے اور اِس کا درست طریقہ یہ ہے کہ جب نمازی التحیات میں کلمہ شہادت(اَشْهَدُ اَن لَّا اِلٰهَ اِلَّا ﷲ) پر پہنچے ، تو دائیں ہاتھ کی سب سے چھوٹی اور ساتھ والی اُنگلی بند کرے، انگوٹھے اور بیچ کی اُنگلی کا حلقہ بنائے اور” لَا “پر شہادت  کی اُنگلی اٹھائے اور” اِلَّااللہ  “پررکھ دے اورسب اُنگلیاں پہلےکی طرح سیدھی کرلے ۔

 

مسلم شریف میں ہے:عن عامر بن عبد اللہ  بن الزبير، عن أبيه، قال:كان رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم إذا قعد يدعو، وضع يده اليمنى على فخذه اليمنى، ويده اليسرى على فخذه اليسرى، وأشار بإصبعه السبابة، ‌ووضع ‌إبهامه على إصبعه الوسطى۔ترجمہ:حضرت عامر اپنےوالد حضرت  عبدا للہ  بن زبیر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ جب قعدہ  میں بیٹھتےتوکلمہ پڑھتے ،تو اپنا دایاں  ہاتھ اپنی دائیں ران پر اور اپنا بایاں  ہاتھ اپنی بائیں ران پر رکھتے اور شہادت کی انگلی سے اشارہ کرتے اور ... 

Chalees Musalman | چالیس مسلمان

  *اگرچالیس مسلمان کسی کے حق میں دعا کریں تو اللہ دعا قبول فرماتا ہے ،کیا یہ درست ہے؟*

 

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   

جی ہاں! سوال میں مذکورمضمون ، حدیث سے ثابت ہے۔البتہ یہ ذہن میں رہے کہ یہاں مسلمانوں سے مراد متقی مسلمان ہیں ،فاسق وفاجر مراد نہیں ہیں ۔علماءنے اس فرمان مبارک میں چالیس کے عدد کو خاص کرنے کی حکمتوں میں سے ایک حکمت یہ بیان فرمائی ہے کہ جہاں چالیس متقی مسلمان جمع ہوں،وہاں ایک اللہ کا ولی ضرور ہوتا ہے،جس کی وجہ سے اللہ تعالی دعا قبول فرماتا ہے۔نیز خود چالیس کے  عددمیں بھی ایک خاص ...

Imaan Aur Kufr Ka Bayan (Part-2) | ایمان و کفر کا بیان (حصہ دوم)

*قادیانیوں کا بیان*

 

قادیانی مرزا غلام احمد قادیانی کے پیرو ہیں ، اس شخص نے اپنی نبوت کا دعویٰ کیا اور انبیائے کرام علیہم السلام کی شان میں نہایت بیباکی کے ساتھ گستاخیاں کیں ، خصوصاً حضرت عیسیٰ روح اللہ وکلمۃاﷲ عَلَیْہِ الصَّلاَۃُ وَالسَّلَام اور ان کی والدہ ماجدہ طیِّبہ طاہرہ صدیقہ مریم کی شانِ جلیل میں تو وہ بیہودہ کلمات استعمال کیے، جن کے ذکر سے مسلمانوں کے دل ہِل جاتے ہیں ، مگر ضرورتِ زمانہ مجبور کر رہی ہے کہ لوگوں کے سامنے اُن میں کے چندبطور نمونہ ذکر کیے جائیں ، خود مدّعیٔ نبوت بننا کافر ہونے اور ابد الآباد جہنم میں رہنے کے لیے کافی تھا، کہ قرآنِ مجید کا انکار اور حضور خاتم النبیین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کو خاتم النبیین نہ ماننا ہے، مگر اُس نے اتنی ہی بات پر اکتفا نہ کیا بلکہ انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلاَۃُ وَالسَّلاَم کی تکذیب و توہین کا وبال بھی اپنے سَر لیا اور یہ صدہا کفر کا مجموعہ ہے، کہ ہر نبی کی تکذیب مستقلاً کفر ہے، اگرچہ باقی انبیا و دیگر ضروریات کا قائل بنتا ہو، بلکہ کسی ایک نبی کی تکذیب سب کی تکذیب ہے [57]، چنانچہ آیۂ : [كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوْحِ ﹰالْمُرْسَلِیْنَۚۖ(۱۰۵)][58]

وغیرہ اس کی شاہد ہیں اور اُس نے تو صدہا کی تکذیب کی اور اپنے کو نبی سے بہتر بتایا۔ ایسے شخص اور اس کے متّبِعین کے کافر ہونے میں مسلمانوں کو ہرگز شک نہیں ہوسکتا، بلکہ ۔۔۔

Friday, November 10, 2023

Bistar Per Quran Aur Wazaaif | بستر پر قرآن اور وظائف

*بستر پر لیٹ کر قرآن پاک یا وظائف پڑھنا کیسا ؟*

 

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

 

بستر پر لیٹ کر قرآن پاک یا وظائف وغیرہ پڑھنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں جبکہ پاؤں سمیٹ لیے جائیں  اس لیے کہ اس میں قرآن پاک کی تعظیم ہےاور اگر کمبل یا لحاف وغیرہ اوڑھا ہو تووہ  بھی منہ  سے ہٹا لیا جائے ۔

نوٹ:یادرہے بستر پر قرآن پاک پڑھنے کی صورت میں اس بستر کا پاک ہونا لازمی ہے ورنہ ... 

Musalmano Ki Roohain | مسلمانوں کی روحیں

*مسلمانوں کی روحیں جمعرات کو گھروں کو آتی ہیں؟ حدیث سے ثابت ہے ؟*

 

اللہ پاک نے روح کو مرنے کے لیے پیدا نہیں کیا ہے،جب انسان مرتا ہے تو اس کی روح اس کے جسم کے پنجرے سے آزاد ہو جاتی ہے،پھر سعید روحیں تو علیین میں چلی جاتی ہیں اور وہ وہاں مقید نہیں ہوتی ہیں بلکہ یہ مقام ان کے لیے دارِکرامت ہے، وہ جب چاہتی ہے بہ اذن الہی جہاں چاہتی ہیں جاتی ہیں، اور کفار کی ارواحِ خبیثہ اگرچہ قفسِ عنصری سے رہائی پا جاتی ہیں مگر سجین میں مقید کر دی جاتی ہیں۔

 

بعض روایات سے یہ ثابت ہے کہ ... 

Imaan Aur Kufr Ka Bayan (Part-1) | ایمان و کفر کا بیان (حصہ اوّل)

*ایمان و کفر کا بیان*

 

ایمان اسے کہتے ہیں کہ سچے دل سے اُن سب باتوں کی تصدیق کرے جو ضروریاتِ دین ہیں اور کسی ایک ضرورتِ دینی کے انکار کو کفر کہتے ہیں ، اگرچہ باقی تمام ضروریات کی تصدیق کرتا ہو۔ ضروریاتِ دین وہ مسائلِ دین ہیں جن کو ہر خاص و عام جانتے ہوں ، جیسے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی وحدانیت، انبیا کی نبوت، جنت و نار، حشر و نشر وغیرہا[1]، مثلاً یہ اعتقاد کہ حضور اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَخاتم النبیین ہیں ، حضور (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ) کے بعد کوئی نیا نبی نہیں ہوسکتا۔[2] عوام سے مراد وہ مسلمان ہیں جو طبقۂ علما میں نہ شمار کیے جاتے ہوں ، مگر علما کی صحبت سے شرفیاب ہوں اور مسائلِ علمیہ سے ذوق رکھتے ہوں [3]، نہ وہ کہ کوردہ[4] اور جنگل اور پہاڑوں کے رہنے والے ہوں جو کلمہ بھی صحیح نہیں پڑھ سکتے، کہ ایسے لوگوں کا ضروریاتِ دین سے ناواقف ہونا اُس ضروری کو غیر ضروری نہ کر دے گا، البتہ ۔۔۔

Imaan Aur Kufr Ka Bayan (References) | ایمان و کفر کا بیان (حوالاجات)

[1] … في ’’شرح العقائد النسفیۃ‘‘: (إنّ الإیمان في الشرع ھو التصدیق بما جاء بہ من عند اللّٰہ تعالی، أي: تصدیق النبي بالقلب في جمیع ما علم بالضرورۃ مجیئہ بہ من عند اللّٰہ تعالی)۔ ’’شرح العقائد النسفیۃ‘‘، مبحث الإیمان، ص۱۲۰۔

في ’’المسامرۃ‘‘ و’’المسایرۃ‘‘، الکلام فيمتعلق الإیمان، ص۳۳۰: (الإیمان (ھو التصدیق بالقلب فقط)، أي: قبول القلب وإذعانہ لما علم بالضرورۃ أنّہ من دین محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم بحیث تعلمہ العامۃ من غیر افتقار إلی نظر ولا استدلال کالوحدانیۃ والنبوۃ والبعث والجزاء ووجوب الصلاۃ والزکاۃ وحرمۃ الخمر ونحوہا، ویکفي الإجمال فیما یلاحظ إجمالاً کالإیمان بالملا ئکۃ والکتب والرسل، ویشترط التفصیل فیما یلاحظ تفصیلا کجبریل ومیکائیل وموسی وعیسی والتوراۃ والإنجیل، حتی إنّ من لم یصدق بواحد معین منہا کافر (و) القول بأن مسمی الإیمان ہذا التصدیق فقط (ہو المختار عند جمہور الأشاعرۃ) وبہ قال الماتریدي)۔

’’الأشباہ والنظائر‘‘، الفن الثاني، کتاب السیر، ص۱۵۹۔

’’البحر الرائق‘‘، کتاب السیر، باب أحکام المرتدین، ج۵، ص ۲۰۲۔

’’الدر المختار‘‘ کتاب الجھاد، باب المرتد، ج۶، ص۳۴۲۔

[2] … في ’’الہندیۃ‘‘، کتاب السیر، الباب في أحکام المرتدین، ج۲، ص۲۶۳: (إذا لم یعرف الرجل أنّ محمداً صلی اللّٰہ علیہ وسلم آخر الأنبیاء علیہم وعلی نبینا السلام فلیس بمسلم؛ لأنّہ من الضروریات)۔’’الأشباہ والنظائر‘‘، الفن الثاني، کتاب السیر، ص۱۶۱۔

[3] … وفسرت الضروریات بما یشترک في علمہ الخواص والعوام، أقول: المراد العوام الذین لہم شغل بالدین واختلاط بعلمائہ۔۔۔ 

Thursday, November 9, 2023

Murgh Aur Jinnat | مرغ اور جنات

 *کیا مرغ جنات کو دیکھ کر  آواز نکالتا ہے؟*

 

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

 

جی نہیں! مرغ فرشتے کو دیکھ کر اذان دیتا ہے۔

 

حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:”اذا سمعتم صیاح الدیکۃ فاسالوا اللہ من فضلہ فانھا رات ملکا واذا سمعتم نھیق الحمار فتعوذوا باللہ من الشیطان فانہ رای شیطانا“یعنی جب تم مرغ کی اذان سنو،تو اللہ سے اس کا فضل مانگو، کیونکہ مرغ فرشتے کو دیکھتا ہےاور جب تم گدھے  کا رینکنا سنو، تو ۔۔۔ 

Gharo Me Khatme Quran | گھروں میں ختمِ قرآن

*گھروں وغیرہ میں ختم قرآن کرنے میں پارے تقسیم کرتے ہیں جس کی وجہ سےترتیب کا لحاظ نہیں ہوتا کبھی پہلے والا پارہ بعد میں بھی ختم ہوجاتا ہے اس طرح پڑھنا کیسا ؟*

 

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

 

مختلف لوگوں میں پارے تقسیم کر کے ختم کروانا کہ بعد والے پارے کی تلاوت پہلے ہوجائے، جائز ہے ، اس صورت میں کسی کا پہلے ختم کرنا اور کسی کا بعد میں ختم کرنا اگر چہ بعد والا پارہ پہلے ختم کر لیا جائے یہ الٹا قرآن کریم پڑھنےکے حکم میں نہیں ، لہٰذا ۔۔۔ 

Dozakh Ka Bayan | دوزخ کا بیان

*دوزخ کا بیان*

 

یہ ایک مکان ہے کہ اُس قہار و جبار کے جلال و قہر کا مظہر ہے۔ جس طرح اُس کی رحمت و نعمت کی انتہا نہیں کہ انسانی خیالات و تصورات جہاں تک پہنچیں وہ ایک شَمّہ [1] ہے اُس کی بے شمار نعمتوں سے، اسی طرح اس کے غضب و قہر کی کوئی حد نہیں کہ ہر وہ تکلیف و اذیت کہ اِدراک کی[2] جائے، ایک ادنیٰ حصہ ہے اس کے بے انتہا عذاب کا۔ قرآنِ مجید و احادیث میں جو اُس کی سختیاں مذکور ہیں ، ان میں سے کچھ اِجمالاً بیان کرتا ہوں ، کہ مسلمان دیکھیں اور اس سے پناہ مانگیں اور اُن اعمال سے بچیں جن کی جزا جہنم ہے۔ حدیث میں ہے کہ ... 

Wednesday, November 8, 2023

Rabi-ul-Awwal Aur Jannat Ki Basharat | ربیع الاول اور جنت کی بشارت

ربیع الاول کی آمد سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ روایت بیان  کی جا رہی ہےکہ جس نے سب سے پہلے کسی کو ربیع الاول کی مبارک دی،اس پر جنت واجب ہو جائے گی۔ کیا ایسی کوئی روایت موجود ہےاور کیا اسے شیئر کر سکتے ہیں؟

 

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

 

ربیع الاوّل کی آمد کی خوشی منانا اور چرچا کرنا بہت اعلیٰ اورمستحسن عمل ہےکہ اس ماہِ مبارک میں اللہ عز و جل  نے نبی آخر الزماں صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو اس دنیا میں مبعوث فرما کر مؤمنین پر احسان فرمایا۔آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی تشریف آوری یقیناً مسلمانوں کے لیے نعمتِ عظمی ہےاور نعمت کا چرچا کرنے کے متعلق اللہ عز و جل قرآنِ عظیم میں ارشاد فرماتا ہے:﴿ وَ اَمَّا بِنِعْمَۃِ رَبِّکَ فَحَدِّثْ ﴾ ترجمہ:اور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو۔ (پارہ 30، سورۃالضحی ،آیت11)

 

لیکن جہاں تک سوال میں مذکورروایت کا تعلق ہے،تو ایسی کوئی روایت نظر سے نہیں گزری،نہ علماء سے سُنی،بلکہ ایسی باتیں عموماً مَن گھڑت ہوا کرتی ہیں اور ۔۔۔